Pole BOP (bio-organo phosphate)

 2,600 2,800 (-7%)

In stock

پول بی اؤ پی 3 سے 4 بوری بوقت بجائی بذریعہ چھٹہ استعمال کرنے سے
1 – فصل کے تمام مراحل پر فاسفورس کی فراہمی
2 – زمین نرم ، بھربھری اور مسام دار
3 – زمین دوست خوردبینی رائزو بیکٹیریا کی تعداد و حیاتیاتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ
4 – زمین کا وتر دیر پا رہتا ہے ۔
5 – کم پی ایچ کی وجہ سے فاسفورس کی پودوں کو مکمل دستیابی۔
6 – زمین میں نامیاتی مادہ میں اضافہ
7۔ پول بی اؤ پی میں موجود جرثومے تیزابی مادے خارج کر کے زمین سے فاسفورس کو قابل استعمال بناتے ہیں ۔
8 – بیج کا یکساں اگاو ، مضبوط جڑیں اور بہتر پھیلاو
9 – زمین میں ہوا اور پانی کی بہتر ترسیل

Compare
SKU: Al Noor Farmers Shop Categories: ,
Report Abuse

پول بی او پی (بائیو آرگینو فاسفیٹ) کی خصوصیات :

#پول بی او پی (بائیو آرگینو فاسفیٹ) کی 50 کلوگرام پیکنگ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے عین مطابق 20 فیصد فاسفورس (P2 O5) اور 15 فیصد نامیاتی مادہ (آرگینک میٹر) پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ پرائیویٹ لمیٹیڈ ملتان اپنی فیکٹری ایگرو پول فرٹیلائزر میں جدید ترین پلانٹ پر تیار کرکے پورے پاکستان کے کسانوں کو مکمل اعتماد کے ساتھ فراہم کررہا ہے جسے استعمال کرکے کسان تمام فصلوں ، سبزیوں اور باغات سے زیادہ پیداوار لے کر اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ۔

#پول بی او پی دانے دار کھاد پاکستان کی اساسی زمینوں کیلئے بہترین تیزابی کھاد ہے جو اساسی زمینوں میں بھی فاسفورس کو فکس یعنی جمنے نہیں دیتی جس کی وجہ سے زمینوں میں فکس یعنی جمی ہوئی فاسفورس بھی پودوں کو دستیاب ہو جاتی ہے ۔ تیزابی خصوصیات ہونے کی وجہ سے پودوں کو فاسفورس کی زیادہ دستیابی کو یقینی بناتی ہے اور کھیت میں فاسفورس کو ضائع نہیں ہونے دیتی اور یوں فاسفورس فصل اگنے سے لے کر پکنے تک ہر مرحلے پر دستیاب ہوتی ہے جس کی بدولت دانے چمکدار ، بھرپور ، خوش ذائقہ ، تعداد میں زیادہ اور وزنی ہونے کی وجہ سے جھاڑ اور پیداوار میں یقینی اضافہ ہوتا ہے ۔

#پول بی او پی دانے دار کھاد سے اساسی زمینیں ہونے کے باوجود نمکیاتی اثر سے پاک 40 دن تک مسلسل دستیابی مارکیٹ میں ملنے والی دیگر بائیو آرگینو فاسفیٹ کھادوں کے مقابلے میں زیادہ پانی میں حل پذیر ، آسان استعمال اور ہر قسم کے موسم میں کھاد کی فراہمی سے پیداوار میں یقینی اضافہ ہوتا ہے اور دیگر بائیو آرگینو فاسفیٹ کھادوں کے مقابلے میں دگنا رزلٹ دیتی ہے ۔

#پول بی او پی دانے دار کھاد ، کلراٹھی اور زیادہ پی ایچ والی زمینوں میں نامیاتی مادے یعنی آرگینک میٹر کو بڑھا کر زمین کو نرم ، بھربھرا اور زرخیز بنا کر زمین کی زرخیزی اور پیداوار میں یقینی اضافے کا سبب بنتی ہے ۔

# پول بی او پی کھاد زمین کے بند مسام کھولتی ہے اور زمین کو نرم و بھربھرا بناکر زمین میں پڑے غذائی اجزاء کو پودوں کیلئے قابل استعمال بنا کر زمین کو زرخیز اور فصلوں ، سبزیوں اور باغات کا جھاڑ بڑھا کر پیداوار میں اضافے کو یقینی بناتی ہے ۔

# ہماری زمینوں کی پی ایچ زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈی اے پی کھاد زمین میں جاکر 85 فیصد فکس یعنی جم جاتی ہے اور زمین کو اتنا سخت کر دیتی ہے کہ پودوں کی جڑیں زمین میں پھیل نہیں پاتیں جس کی وجہ سے پیداوار میں انتہائی کمی آجاتی ہے جبکہ جاندار بی او پی کھاد زمین میں جمی ہوئی ڈی اے پی کھاد کو ایکٹو یعنی متحرک کرکے پودوں کیلئے قابل استعمال بناتی ہے ۔

#پول بی او پی سے پودے کی جڑیں زمین میں زیادہ پھلتی ہیں جس سے پودے کا تنا زیادہ موٹا ، مضبوط اور طاقتور ہوتا ہے جس سے فصل گرنے اور زمین پر لیٹنے سے محفوظ رہتی ہے اور یوں جھاڑ میں زبردست اضافہ ہوتا ہے ۔

#پول بی او پی کھاد میں

حیاتیاتی اور نامیاتی خوبیوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں زندہ بیکٹیریا زمین کی زرخیزی کو بڑھا کر فصلوں ، سبزیوں اور باغات کی پیداوار میں یقینی اضافہ کرتی ہے ۔

# جدید ٹیکنالوجی کے مطابق جدید ترین پلانٹ پر تیار کردہ بی او پی کھاد ، پانی میں حل پذیر خوبصورت دانے دار کھاد ہے جو استعمال میں انتہائی آسان ہے ۔

#پول بی او پی دانے دار کھاد تمام فصلوں ، سبزیوں اور پھلدار پودوں کی جڑوں کے پھیلاو اور تنے کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے ۔

#پول بی او پی کھاد فصل کی بروقت برداشت میں مددگار ہے ۔

#پول بی او پی کھاد اگنے سے پکنے تک پودوں کیلئے غذائیت کی دستیابی کو یقینی بناتی ہے ۔

#پول بی او پی کھاد فصلوں ، سبزیوں ، پھل دار پودوں خاص طور پر زیادہ پی ایچ والی زمینوں کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔

# زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 2 بیگ پول بی او پی اور 1 بیگ پول این پی یعنی ناٹروفاوس فی ایکڑ استعمال کیا جائے تو 1 بیگ ڈی اے پی سے زیادہ اچھا رزلٹ ملتا ہے اور یہ کھادیں ڈی اے پی کی نسبت سستی بھی پڑتی ہیں اور پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے

Be the first to review “Pole BOP (bio-organo phosphate)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reviews

There are no reviews yet.

Vendor Information

  • Store Name: Al Noor Farmers Shop
  • Vendor: Al Noor Farmers Shop
  • Address: Chak No 1/1RA
    Renala Khurd
    Renala Khurd district Okara
    Punjab - Renala Khurd
    56150
  • No ratings found yet!

Product Enquiry

See It Styled On Instagram

    No access token

Main Menu

 2,600 2,800 (-7%)

Add to Cart